ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / مداح نے مندھانا کو بتایا سہواگ کی کاپی، تو ویرو نے دیا شاندار جواب

مداح نے مندھانا کو بتایا سہواگ کی کاپی، تو ویرو نے دیا شاندار جواب

Sun, 02 Jul 2017 18:01:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے گزشتہ 2میچوں میں ہندوستان کو شاندار جیت دلانے والی بلے بازاسمرتی مندھانا کی پورے ملک میں تعریف ہو رہی ہے۔مندھانا نے اپنی چوٹ سے نکل کر اس ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔پورے ملک میں کرکٹ کے مداح بھی ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ایسے میں ایک کرکٹ مداح نے ان کا موازنہ وریندر سہواگ سے کر دیا۔ٹویٹر پر ایک مداح نے سہواگ سے مندھانا پر یہ سوال پوچھ لیا کہ کیااسمرتی،سہواگ کا خاتون ورژن ہیں،جس پر آپ بھی (سہواگ)فخر کر سکتے ہیں سر۔
سہواگ نے اس ٹویٹ کا جواب اپنے خاص انداز میں دیا۔اپنے اس مداح کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے ویرو نے کہا، وہ اسمرتی ہی پہلا ورژن ہے اور بہت خاص ہے،کوئی بھی ہندوستانی کو کھیل پسند کرتا، یہ قابل فخر ہے۔اسمرتی اور اس کی ٹیم کو مبارک۔
بتا دیں کہ اسمرتی نے کرکٹ اپنے والداور بھائی سے سیکھی ہے۔اسمرتی کے والد اور بھائی نے مہاراشٹر میں ضلع کی سطح پر کرکٹ کھیلی ہے۔وہیں ان کے بھائی نے مہاراشٹر کی انڈر 16ٹیم میں بھی نمائندگی کی ہے،یہیں سے متاثراسمرتی نے پروفیشنل کرکٹ کی ٹریننگ شروع کی۔9سال کی عمر میں انہوں نے مہاراشٹر کی انڈر 15ٹیم میں کھیلی اس کے بعد وہ 11سال کی عمر میں ہی انڈر 19کرکٹ میں ڈبیو کیا۔ویسٹ زون انڈر 19ٹورنامنٹ میں اسمرتی نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری لگا کر ہنگامہ مچایاتھا۔اسمرتی نے 150بال پر 224رن بنائے تھے۔


Share: